ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسورو میں موسلا دھار بارش، شہریوں نے راحت کی سانس لی

میسورو میں موسلا دھار بارش، شہریوں نے راحت کی سانس لی

Wed, 10 Apr 2019 11:55:48    S.O. News Service

میسورو،10؍اپریل (ایس او نیوز) گزشتہ کئی دنوں سے شہر میسورو میں کافی تیز دھوپ کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانی تھی۔گرمی کی شدت کا موازنہ کیا جارہا تھا۔اکثروں کی رائے تھی کہ امسال بنگلور کے مقابلہ میسورو میں زیادہ گرمی ہے درجۂ حرارت 37؍ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ لیکن کل اچانک شام8.30بجے بجلیوں اور گڑگڑاہٹ کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ، جس سے شہر یوں نے راحت کی سانس لی ۔ موسلا دھار بارش اور ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے۔ بارش تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔ کئی نشیبی علاقوں کے گھروں میں بار ش کا پانی گھس آیا۔ زور دار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کو چلنا دشوار ہوگیا۔ میسور کے ادگیری، ہنومنت نگر اور سرسوتی پورم میں کئی بڑے درخت اکھڑ گئے ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے گندے نالوں کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا، جس سے لوگوں کو پریشانی ہوئی۔رات میں زبردست بارش ہوئی اور صبح کا موسم سہانا ہوگیا۔لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے بڑے بڑے درختوں کی شاخیں بجلی کے کھمبوں پر گریں،جس سے بجلی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔رات بھر سارا شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا۔البتہ چیسکام نے علی الصباح مسائل حل کرلئے۔محکمۂ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ مزید تین چار دنوں تک اسی طرح بارش کے ہونے کا امکان ہے۔


Share: